بنگلہ بندھو بیسویں صدی کے بااثر قائد

   

شیخ مجیب الرحمن کو ہندوستانی ہائی کمیشن کا خراج
ڈھاکہ۔ ہندوستانی ہائی کمشنر متعینہ بنگلہ دیش ریوا گنگولی داس نے بنگلہ بندھو شیخ مجیب الرحمن کو بیسویں صدی کے دنیا بھر کے بااثر اور جرأت مند قائدین میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے بابائے قوم پر تحریر کردہ ایک کتاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ مجیب الرحمن دنیا بھر کی اہم شخصیتوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ مجیب الرحمن کی صدی تقاریب میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ بندھو اور جنگ آزادی پر تحریر کردہ کتابیں بہت ہیں، مصنفین اور تاریخ دانوں نے یہ کتابیں لکھی ہیں جنہیں بنگلہ دیش کی تمام 100 یونیورسٹیوں اور کالجس کو تحفے میں دیا گیا ہے۔ اس تقریب میں نائب وزیر تعلیم بیرسٹر ایم حسن چودھری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ مجیب الرحمن مابعد آزادی نسل کیلئے ایک اہم پیام چھوڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان غیرمعمولی تعلقات پائے جاتے ہیں۔ شیخ مجیب الرحمن نے ’’سنہرے بنگلہ‘‘ کا خواب دیکھا تھا اور اس خواب کی تعبیر کیلئے انہوں نے نوجوان طلبہ کیلئے پیام چھوڑا ہے۔