ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے مانک گنج اور تنگائل اضلاع میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں 13 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پہلا حادثہ مانک گنج میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت سات ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز دولت پور ملاکانڈی پر ایک بس نے آٹو رکشہ کو ٹکر ماردی۔