ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ کے رہنما کے ہوٹل کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نے عوامی لیگ جیسور شہر کے جنرل سکریٹری کے جیسور میں واقع زابیر انٹرنیشنل ہوٹل کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ہوٹل میں آتشزدگی کی اطلاع کل 4 بجے ملی اور فائر حکام 12 گھنٹے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ، اس دوران بیشتر افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی اور ان کی نعشیں ہوٹل کی مختلف منزلوں سے ملیں۔ فائر حکام ہجوم کی مزاحمت کی وجہ سے کافی دیر تک آگ بجھانے کا کام شروع نہ کرسکے ۔