ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے ایک بجلی گھر کے ملازمین پر پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق پولیس افسر عزیز السلام نے بتایا کہ پولیس نے چٹگانگ میں زیر تعمیر بجلی گھر کے ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کے لیے مظاہرے کے دوران پولیس پر حملہ کرنے کے جواب میں فائر نگ کی گئی۔
