ڈھاکہ ۔ بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی افتخار حسین شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے بیچ کے ٹسٹ کے دوران کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔افتخاران 15 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کا تربیتی کیمپ سے قبل ٹسٹ کیا گیا تھا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے کیمپ کا آغاز23 اگست سے ہونا ہے ۔ پہلا بیچ ٹسٹ16 اگست کو ہوا تھا جس میں تمام کھلاڑیوں کے منفی نتائج آئے تھے لیکن افتخار ایسے کھلاڑی ہیں جن کا نتیجہ مثبت آیا ہے ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ترقیاتی منیجر ایم اے قیصر نے کہا کہ افتخار اکیڈمی کے اپنے کمرے میں الگ تھلگ رہیں گے ۔
