بنگلہ دیشی جزیرہ پر قید روہنگیا مہاجرین کو رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں پرخطر جزیرے بھاشن چار میں بھیجے گئے روہنگیا مہاجرین کو اپنے رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت دے دی گئی۔ ڈھاکہ حکومت نے 2سال قبل درجنوں روہنگیا مہاجرین کو سیلاب کے خطرے سے دوچار بھاشن چار نامی جزیرے پر منتقل کیا تھا،جس کے بعد انہیں بنگلہ دیش میں ہی قائم دیگر مہاجر کیمپوں میں مقیم اپنے پناہ گزین رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔