بنگلہ دیشی طالبہ پوسٹ لائک کرنے پر ملک بدر

   

ڈھاکہ : ہندوستان میں زیر تعلیم بنگلہ دیشی طالبہ کو بھارت مخالف سوشل میڈیا پوسٹ لائک کرنے پر اپنے آبائی ملک واپس بھیج دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی طالبہ نے 2021ء میں ضلع آسام کے علاقہ سلچر میں قائم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) میں داخلہ لیا تھا۔ حال ہی میں مذکورہ طالبہ نے ہندوستانی مخالف سوشل میڈیا پوسٹ کو لائک کیا تھا، جس کے بعد اسے ساتھی طالب علموں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔