بنگلہ دیشی فوج میں اعلیٰ سطح پر قیادت میں تبدیلیاں

   

ڈھاکہ ۔ 23 فروری (ایجنسیز) بنگلہ دیشی فوج میں اعلیٰ سطح پر قیادت میں تبدیلیاں کر دی گئیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمٰن کو بنگلہ دیش آرمی کا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے۔ میجر جنرل قیصر رشید چوہدری ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فورسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل مقرر کیے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل میر مشفق الرحمٰن آرمڈ فورسز ڈویڑن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ ان سے پہلے پی اس او رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی خدمات وزارت خارجہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ میجر جنرل محمد جہانگیر عالم کو وزارت خارجہ میں سفیر لگا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 12 فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بی این پی نے 209 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی نے 77 نشستیں حاصل کیں۔ بی این پی کے سربراہ طارق رحمان بنگلہ دیش کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال چکے ہیں جبکہ امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔