کمشنر پولیس رچہ کنڈہ ایم ایم بھگوت کے احکام
حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کمشنر نے مزید دوبنگلہ دیشی نژاد بردہ فروشوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ کمشنر پولیس مسٹر ایم ایم بھگوت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 24 سالہ سریش کمار داس ساکن اپوگوڑہ متوطن پرگھانہ کولکتہ مغربی بنگال 27 سالہ عبدل سرکار ساکن کتہ پیٹ بالاپور متوطن کولکتہ مغربی بنگال کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ انسانی سوداگری اور خواتین و لڑکیوں کو جسم فروشی کرنے پر مجبور کرنیو الے ان افراد کو 21 اکٹوبر کے دن پہاڑی شریف پولیس نے گرفتار کیا تھا جو فحاشی کے ٹھکانے سے گرفتار کرلئے گئے تھے ۔ یہ لوگ حیدرآباد میں زندگی کے گذر بسر کیلئے روزگار کی تلاش میں آئے تھے اور مزدوری کرتے ہوئے زندگی بسر کر رہے تھے ۔ اس دوران ان کی پہچان یوسف خان نامی شخص جو فحاشی کا اڈہ چلاتا تھا ۔ حیدرآباد اور رچہ کنڈہ حدود میں اس کی غیر سماجی سرگرمیاں جاری تھی جو لڑکیوں کو بیرونی ریاستوں سے منتقل کرتے ہوئے اس سے جسم فروشی کا کاروبار کرتا تھا ۔ کمشنر پولیس نے آج ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔