لاہور۔23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی خاتون کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ونڈے سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔ بنگلہ دیش ویمن ٹیم کا لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایر پورٹ پر پی سی بی ویمن ونگ کی عہدیداروں نے استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے گئے جس کے بعد ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل منتقل کردیا گیا۔دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن 24 اور 25اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں مقرر ہے جبکہ سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ونڈے میچز کھیلے جائیں گے۔سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی ہفتے کو دوپہر جبکہ دیگر میچز صبح 10بجے شروع ہوں گے۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اور تیسرا 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔