بنگلہ دیشی ٹیم کے مایوس کن مظاہروں سے بورڈ فکرمند

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ ۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کیخلاف اننگز کی شکست پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن متفکر ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں جو کچھ بھی ہوا انتہائی مایوس کن ہے ۔ ورلڈ کپ کے بعد کھلاڑی پہلے جیسے مضبوط اور مستحکم نہیں رہے ،ذہنی حالت،باڈی لینگویج اورکارکردگی مختلف ہے ۔ حالیہ نتائج پر اطمینان سے نہیں بیٹھ سکتے اورسخت اقدامات کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے ۔ اس کے سوا کوئی ترکیب باقی نہیں رہی کہ ان معاملات میں خود دلچسپی لی جائے۔ بی سی بی چیف نے مزید کہا ہیکہ راولپنڈی ٹسٹ میں جوکچھ بھی ہوا وہ انتہائی مایوس کن ہے بلکہ گزشتہ برس انگلینڈ میں ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد سے انہوں نے بنگلہ دیشی ٹیم کو ویسا محسوس نہیں کیا جیسے کہ وہ اس سے پہلے تھی کیونکہ اس کی ذہنی حالت،باڈی لینگویج اورکارکردگی یکسر مختلف ہو چکی ہے جس میں ماضی کا عکس بھی نہیں جھلک رہا لہٰذا ان خراب نتائج پر اب اطمینان سے نہیں بیٹھا جاسکتا بلکہ ان پہلوؤں پر سنجیدگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔بنگلہ دیش نے پاکستان کے دورہ پر پہلے ٹی20 سیریز میں 2-0 کی شکست برداشت کی تھی جس کے بعد ٹسٹ میں اسے اننگز کی شکست ہوئی ہے۔