بنگلہ دیشی کپتان اکبر علی بہن کی موت کے صدمہ سے نڈھال

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان اکبر علی جنہوں نے اتوار کی رات ہندوستان کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو عالمی چمپئن بنایا لیکن ان کا جشن اس وقت ماتم میں تبدیل ہوگیا جب انہیں اس بات کی اطلاع دی گئی کہ ان کی چہیتی بڑی بہن خدیجہ خاتون اب اس دنیا میں نہیں رہی۔ بنگلہ دیشی روزنامہ پروتھم آلو کی رپورٹ کے بموجب خدیجہ خاتون 22 جنوری کو جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد انتقال کر گئی لیکن اس سانحہ سے اکبر کو واقف نہیں کروایا گیا تھا کیونکہ وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کررہے تھے تو دوسری جانب وہ اپنی بڑی بہن سے کافی قریب تھے اور بہن بھی اپنے بھائی کو بہت زیادہ چاہتی تھیں۔ بالآخر ان کے بھائی نے اکبر کو اس وقت یہ بتانے کی ہمت کی جب اکبر نے بہن کی خیروعافیت دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ اب بہن اس دنیا میں نہیں ہیں۔ اکبر کے والد نے یہ تفصیلات فراہم کی ۔ یاد رہے بنگلہ دیش نے ہندوستان کو 177 رنز پر آل آوٹ کرنے کے بعد بارش سے متاثرہ ورلڈ کپ فائنل میں کامیابی حاصل کی۔