کراچی۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی کرکٹر نے عالمی وبا کورونا کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔ملک کے مجموعی طور پر 27 صف اول کرکٹرزنے کورونا فنڈر کے لئے اپنی ماہانہ تنخواہ کا نصف دینے کا فیصلہ کیا ہیں۔ ان میں سے 17 کھلاڑی بی سی بی سے معاہدہ کی فہرست میں شامل ہیں اور باقی 10 کھلاڑی حال ہی میں بنگلہ دیشی ٹیم میں کھیلے ہیں۔ کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا میں اپنے عطیہ کے بارے میں ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس وبائی بیماری کے خلاف لڑ رہی ہے۔ بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔ ہم ،کرکٹرز، اس وبائی بیماری سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے لئے سوشل میڈیا میں لوگوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہمارے پاس اور بھی بہت سی چیزیں ہیں لوگوں میں محض شعور اجاگر کرنے کے بجائے ایسا کرنا بلاشبہ ایک اور اچھا قدم ہے۔ 17 کھلاڑی جو بی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہیں اور10 دیگر کھلاڑی جنہوں نے ٹیم کے لئے حالیہ سیریز میں حصہ لیا ہے۔ ہم 27 کرکٹرز ہیں جن کی مدد کے لئے ہماری ماہانہ تنخواہ نصف ہے۔ ٹیکس کو خارج کرنے کے بعد اس کی رقم تقریباً 25 لاکھ ٹکا ہوسکتی ہے۔اس وقت دنیا بھر کے کھلاڑی کورونا فنڈز میں اپنا تعاون فراہم کررہے ہیں تاکہ وبائی مرض کے خلاف موـثر اقدامات ہوسکے ۔
ہربھجن کی جانب سے آفریدی کی تعریف
کراچی ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹر ہر بھجن سنگھ پاکستانی جارحانہ بیٹسمین شاہد خان آفریدی کے سماجی کاموں سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہر بھجن سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شاہد آفریدی عوام کے لیے بہترین کام کررہے ہیں، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ شاہد آفریدی نے بھی اپنے دیرینہ دوست کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پوری دنیا کو متحد ہونا پڑے گا، اس عالمی وباوکا سب کو مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔