بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو کرکٹرس اسوسی ایشن کی حمایت

   

ڈھاکہ ۔23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹرس کی نمائندگی کرنے والے والے علمی گروپ نے بنگلہ دیش کے کھلاڑی کی ہڑتال کی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ اپنے موقف کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا قابل ستائش ہے ۔ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرس اسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو چیرمین ٹونی ٹریش نے کہا کہ کھلاڑیوں کو عالمی چیلنجس کا سامنا رہتا ہے اور انتظامیہ کو چاہئے کہ کھلاڑیوں کے متعلق اپنے طریقہ کے تبدیل کریں۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اورکھلاڑیوں کے درمیان معاوضوں سمیت دیگر مسائل پر بحران شدید تر ہو گیا ہے اور بورڈ نے کھلاڑیوں کی جانب سے ہڑتال کو کرکٹ کو غیر مستحکم کرنے کی سازش قرار دے دیا۔ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے کم معاوضوں سمیت دیگر مسائل کے سبب اپنے کرکٹ بورڈ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے 11 مطالبات کی منظوری تک مزید کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ کھلاڑیوں کی جانب سے اس اقدام کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کھلاڑیوں کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔