بنگلہ دیش : انتخابات کے دوران فسادات‘ 10 افراد ہلاک

   

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات میں 10 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والے مقامی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 4 افراد ووٹوں کی گنتی کے دوران ،جب کہ 6 افراد پرتشدد واقعات کے دوران جاں بحق ہوئے۔ دن بھر مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پرتشدد واقعات میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی حکام کے مطابق انتخابات کے دوران چند ایک واقعات کے علاوہ ملک بھر میں انتخابات پر امن رہے۔