بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان آج مذاکرات

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان گزشتہ 15 سالمیں پہلی بار جمعرات کو خارجہ سکریٹری سطح کی تاریخی بات چیت ہونے جا رہی ہے ۔بات چیت میں، بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان سے 1971 میں اپنی فوج کے ہاتھوں ہونے والی نسل کشی کے لیے معافی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ 4.52 بلین ڈالر کے مالیاتی دعوے کا باقاعدہ مطالبہ کرنے کا بھی امکان ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کل ہوں گے ۔یہ 17 اپریل یعنی کل ہونے والا ہے ۔بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ ملک کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پاکستان کے سیکرٹری خارجہ جسیم الدین کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔