بنگلہ دیش بورڈ ستمبر میں کرکٹ شروع کرنے پرامید

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ عالمگیر وبا کورونا کے باعث معطل کرکٹ کی سرگرمیاں ستمبر میں شروع کرنے کے لیے پر امید ہے۔ڈائریکٹر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) محبوب الانعام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ ابھی جاری ہے میچز کے لیے حتمی تاریخ دینا مشکل ہے۔ڈائریکٹر بی سی بی نے کہا کہ امید ہے ستمبر میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہوسکے گی، اس وقت کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کی کسی طور اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا، بنگلہ دیش کے تین سابق اور موجودہ کرکٹرز کے کوویڈ 19 ٹسٹ مثبت آچکے ہیں۔