ڈھاکہ : بنگلہ دیش نے کموڈٹی پرائس کو متوازن کرنے کے لئے روس سے 5 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔بنگلہ دیش کابینہ حکام میں سے عبدالبارک نے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہ کابینہ اجلاس سے خطاب میں روس سے 5 ہزار ٹن گندم کی درآمد کا اعلان کیا ہے۔عبدالبارک نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش، روس کو، ڈالر میں ادائیگی کرے گا اور فی ٹن 430 امریکی ڈالر ادا کئے جائیں گے۔کابینہ اجلاس میں بھارت ا ور ویتنام سے 2 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن چاول کی درآمد کی بھی منظوری دی گئی ہے۔