بنگلہ دیش: روہنگیا مہاجر کیمپ میں پھر آگ بھڑک اٹھی

   

کاکس بازار : بنگلہ دیش کے علاقے کوکس بازار میں روہنگیامہاجرین کے کیمپ ‘کٹوپالونگ’ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 29 خیمے جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔سکیورٹی افسر محمد نعیم الحق نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “کیمپ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے آگ لگ گئی۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے فوری مداخلت کر کے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا ہے۔ حادثہ میں 29 خیمے جل گئے ہیں تاہم کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے”۔نعیم الحق نے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے متاثرہ جگہ کے قریب آبی وسیلہ موجود تھا بصورت دیگر آگ، کاکس بازار کیمپ میں لگنے والی سابقہ آگ کی طرح، تباہ کن ہو سکتی تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم، مہاجر کیمپوں میں ایک تواتر سے آتشزدگی کے واقعات کی، تحقیق کر رہے ہیں۔