بنگلہ دیش رکن پارلیمنٹ کے امتحانی پرچے لکھنے 8 ہم شکل لڑکیوں کی مدد

   

Ferty9 Clinic

٭ بنگلہ دیش میں حکمراں عوامی لیگ کی ایک رکن پارلیمنٹ تمنا نصرت کو یونیورسٹی سے خارج کردیا گیا جب انہوں نے اپنا پرچہ امتحان لکھنے کیلئے کم سے کم 8 ایسی ہم شکل لڑکیوں کی خدمات حاصل کی تھی جو ان سے بڑی حد تک مماثلت رکھتی تھیں۔ 13 امتحانی پرچے لکھنے والی ہمشکل لڑکیوں کو وہ رقم ادا کرچکے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب ایک خانگی نشریاتی ادارہ کا نمائندہ امتحان ہال میں گھس گیا اور خود کو تمنا نصرت ظاہر کرتے ہوئے امتحانی پرچہ لکھنے والی لڑکی کو پکڑ لیا۔