بنگلہ دیش سیلاب میںہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں 20 سال کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی ،بارشوں اور سیلاب سے ایک کروڑ کے قریب افراد متاثر ‘بنگلہ دیش کا شہر سلہٹ مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا ،گلیوں میں کشتیاں چلنے لگی ہیں،مون سون کی موسلا دھار بارشوں نے ہوائی اڈے کو ڈبو دیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں طوفان برق و باراں اور سیلاب سے اب تک کم از کم 116 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ بنگلہ دیش کا شہر سلہٹ مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا جس کے بعد سلہٹ میں گلیوں میں کشتیاں چلنے لگی ہیں۔بنگلہ دیش میں مانسون کی موسلا دھار بارشوں نے ایک ہوائی اڈے کو ڈبو دیا ہے جبکہ سیل فون ٹاور، پل اور بجلی کی لائنیں گرا دی ہیں، لاکھوں لوگوں کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہے اور لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ماحولیاتی ماہرین نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے کچھ سرکاری عہدے داروں نے حالیہ سیلاب کو 2004 کے بعد ملک کا بدترین سیلاب قرار دے دیا ہے۔