بنگلہ دیش سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے: ہندوستانی سفیر

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے لئے ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر وکرم کمار دورائی سوامی نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش سے ہندوستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ اُنھوں نے پہلی بار میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اُنھیں وزیراعظم کی جانب سے یہ ہدایت ملی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں اپنی تمام تر توانائی جھونک دیں۔ دورائی سوامی نے مزید کہاکہ وہ اِس مشن کی کامیابی کے لئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے اور یہ اُمید بھی کریں گے کہ اِس کی کامیابی کے لئے اِس مشن میں شامل اُن کے دوسرے ساتھی بھی شانہ بشانہ شامل ہوں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس وقت ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات حکمت عملی تعلقات سے کہیں زیادہ ہیں۔ اُنھوں نے یہ کانفرنس اپنی سرکاری رہائش گاہ انڈیا بھون میں منعقد کی تھی۔