بنگلہ دیش سے متصل بنگال کے صرف مسلم آبادی والے دیہات کو این آر سی سے خطرہ

,

   

٭ کولکتہ : مغربی بنگال کے ضلع 24 پرگنہ میں واقع دیہات بھیرا کی آبادی صرف مسلمانوں پر مشتمل ہے جو خوف کے سائے تلے زندگی گزار رہی ہے ۔ دیہی عوام این آر سی سے اپنے دیہات کو خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔ گاؤں میں 400 خاندان آباد ہیں، ان میں سے کوئی بھی بنگلہ دیشی نہیں ہے ۔ ان کے آباو اجداد یہیں پیدا ہوئے ، پلے، بڑھے اور مرے لیکن مودی حکومت ا ین آر سی کے تحت ان کو بنگلہ دیشی قرار دے سکتی ہے ۔ پڑوسی ریاست آسام میں 1220 کرور روپئے خرچ کر کے این آر سی نافذ ہوچکا ہے ۔ بھیرا کے عوام کے خوف میں اعلیٰ سطحی قائدین کی تضاد بیانی سے اضافہ ہورہا ہے۔ وزیراعظم مودی تیقن دیتے ہیں کہ این آر سی ملک گیر سطح پر نافذ کرنے کا ان کی حکومت کوئی منصوبہ نہیں رکھتی لیکن مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ عام جلسوں میں دعویٰ کرتے ہیں کہ این آر سی کے ملک گیر نفاذ کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔