ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے چھ اضلاع میں حال ہی میں درگا پوجا کے دوران فرقہ ورانہ تشدد کے واقعات کے سلسلے میں بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے عدالتی تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی بنگلہ دیش سمواد سنستھا کے مطابق جمعرات کو اپنے حکم میں عدالت نے متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹس کو فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کی تحقیقات کرنے اور 60 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا ہے ۔