بنگلہ دیش میںبھی گستاخانہ بیان پر احتجاجی مظاہرے

   

ڈھاکہ : بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کی رہنما نوپور شرما کے پیغمبر اسلام کے بارے میں گستاخانہ بیان پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ڈھاکہ میں نماز جمعہ کے بعد ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے احتجاجی مظاہروں میں ہندوستانی اشیاء کے بائیکاٹ کرنے کی وارننگ دی۔اس کے علاوہ مظاہرین نے 16 جون کو ڈھاکہ میں موجود بھارتی سفارت خانے کا گھیراؤ کرنے کا بھی اعلان کیا۔مظاہرین کی جانب سے نوپور شرما اور ہندوستانی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔