ڈھاکا: بنگلہ دیش میں عام انتخابات اتوار کو ہوں گے جس میں ایک بار پھر سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو اکثریت ملنے کا امکان ہے۔ میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں کل ہونے والے عام انتخابات کا بنگلہ دیش نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کے بغیر انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی پانچویں بار وزیر اعظم منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔اپوزیشن غیر جانبدار نگران حکومت اور شیخ حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے۔
اب تک بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت 11 ہزار افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں جب کہ ہزاروں روپوش ہیں۔ادھر عالمی برادری نے ملک میں متنازعہ انتخابات کے انعقاد پر اظہار تشویش کیا ہے۔