بنگلہ دیش میں انتخابی ریالی پر فائرنگ، ایک ہلاک

   

چٹاگانگ ۔ 7 نومبر (ایجنسیز) بنگلہ دیش کے ساحلی شہر چٹاگانگ میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور امیدوار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی ریالی پر حملہ کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملک بھر میں سیاسی جماعتوں نے فروری 2026 کے عام انتخابات کیلئے اپنی مہمات کا آغاز کیا۔ یہ انتخابات گزشتہ برس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات ہیں۔پولیس افسر حسیب عزیز نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ریالی میں شریک ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ امیدوار ارشاد اللہ اور ایک حامی زخمی ہوئے، جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا اصل ہدف امیدوار نہیں تھے۔