ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب کی بنا پر 27 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف امور کے وزیر انعام الرحمن نے اعلان کیا کہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر صنم گنج اور سلہٹ کے علاقوں سے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے، تاہم 40 لاکھ افراد ابھی تک علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ حکومت نے اعلان کیا ہیکہ محصور ہو کر رہ جانے والے لوگوں کو بچانے کیلئے کام کر رہی ہے۔بتایا گیا کہ مون سون کی بارشیں، جو 17 جون سے موثر ہیں، نے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو صاف پانی اور خوراک تک رسائی میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔مقامی ٹیلی ویژن چینل ایکاتور ٹی وی نے اعلان کیا کہ لاکھوں لوگ بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔نیشنل فلڈ فورکاسٹ اینڈ وارننگ سینٹر نے کل اطلاع دی ہے کہ صنم گنج اور سلہٹ اضلاع میں 24 گھنٹوں کے اندر مزید سیلاب آسکتا ہے۔