بنگلہ دیش میں بجلی گرنے سے 74 ہلاکتیں

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں گزشتہ 38 روز میں آسمانی بجلی گرنے سے 35 کسانوں سمیت 74 شہری ہلاک ہوگئے اور ماہرین نے اس کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو قرار دے دیا۔سیو دا سوسائٹی اور تھندراسٹورم ایوئرنیس فورم نے رپورٹ میں بتایا کہ مئی کے ابتدائی 8 روز کے دوران بجلی گرنے سے 43 افراد جاں بحق ہوئے اور اپریل میں 31 افراد آسمانی بجلی سے جان کھو بیٹھے تھے۔رواں ماہ کے ابتدائی دنوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے روزانہ 11 افراد جاں بحق ارو 9 زخمی ہو گئے۔