ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس سریندر کمارسنہا سمیت گیارہ لوگوں کو بدعنوانی میں قصورار قرار دیا گیا ہے ۔ڈھاکہ کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو اس معاملے میں سابق چیف جسٹس سمیت گیارہ لوگوں کے خلاف الزامات طے کئے ۔ ان لوگوں پر کسان بینک سے چار کروڑ ٹکہ کا قرض لے کر اس کی منی لاؤنڈرنگ کرنے کا الزام ہے ۔ڈھاکہ کی خصوصی عدالت کے چیف جسٹس شیخ نجم العالم نے سبھی گیارہ لوگوں کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ان پر الزام طے کئے ۔ عدالت کے کلرک بلال حسین نے یہ اطلاع دی۔