ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے جائپورہاٹ صدر ذیلی ضلع میں ہفتے کو ایک بس اور ٹرین کی ٹکر میں 11 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت لیول کراسنگ کھلی ہوئی تھی اور گیٹ مین سورہا تھا۔جائپورہاٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد سلام کبیر نے میڈیا سے بات چیت میں 11 لوگوں کی موت کی تصدق کی ہے۔وہاں موجود عینی شاہدین اور پولیس نے کہا کہ پربتی پور سے راج شاہی جانے والی شمالی ایکسپریس ٹرین نے پنچ بیبی جارہی بس کو صبح تقریباً 06:45بجے ٹکر ماردی،جس میں 11 لوگوں کی موت ہوگئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ پانچ زخمیوں کو بچانے میں کامیاب رہے اور انہیں جائیپورہاٹ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔