بنگلہ دیش میں بھارتی ویزا مراکز غیر معینہ مدت کیلئے بند

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں خراب صورتحال کے باعث بھارتی ویزا مراکز غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیے گئے۔ میڈیا کے مطابق بھارت نے بنگلہ دیش میں موجود اپنے ہائی کمیشن اور قونصل خانوں سے غیر ضروری عملے اور ان کے اہل خانہ کو نکال لیا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی سفارت کار بنگلہ دیش میں موجود ہیں اور سفارتی کام جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بھارت کا ہائی کمیشن جبکہ چٹاگانگ، راجشاہی، کھلنا اور سلہٹ میں قونصل خانے ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ پیر کو ملک سے فرار ہو گئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کر دیا تھا۔