ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے جمعہ کی صبح 8 بجے سے سخت ‘ لاک ڈاؤن’ شروع ہوگیا جو 5 اگست کی رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا ۔ عوامی انتظامیہ کے وزیر فرہاد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی جائے گی ۔ پچھلی بار کے مقابلے میں یہ لاک ڈاؤن زیادہ سخت ہوگا۔ پابندیوں پر عمل یقینی بنانے کے لئے پولیس ، بی جی بی اور آرمی کے جوان تعینات رہیں گے ۔ دفاتر ، عدالتیں ، ٹیکسٹائل فیکٹریاں اور برآمدات سے متعلق سب کچھ بند رہے گا۔