بنگلہ دیش میں تباہ شدہ روہنگیا کیمپس کی تعمیرِ نو کیلئے 14 ملین ڈالر امداد

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ۔ اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش کے کوکس بازار ضلع میں روہنگیا کیمپس کی دوبارہ تعمیر کیلئے 14 ملین امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس ہفتہ کے اوائل میں یہاں مہیب آتشزدگی کے باعث کیمپس جلکر خاکستر ہوگئے تھے۔ اس حادثہ کے بعد میانمار سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پناہ گزین بے سہارا ہوگئے۔ آتشزدگی میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پڑوسی ملک میانمار میں ظلم و زیادتی کا سامنا کرنے کے بعد ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچ کر پناہ حاصل کئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سنٹرل ایمرجنسی ریسپانس فنڈ سے 14 ملین ڈالر جاری کئے گئے ہیں۔