ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے ایک دور افتادہ قصبہ میں ایک ٹرانس جینڈر کو میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ تیسری جنس سے تعلق رکھنے والی کسی رہنما کو قصبے کا انتظام سنبھالنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لینے والی 45 سالہ نذرالاسلام رِتو نے اپنی حریف جماعت کے خلاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ پیر 29 نومبر کو نذر الاسلام رِتو کی فتح کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔بنگلہ دیش میں مجموعی طور پر تقریبآ ڈیڑھ ملین ٹرانس جینڈر بستے ہیں، جنہیں معاشرتی سطح پر عدم مساوات اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹرانس جینڈر جنہیں جنوبی ایشیا کے کئی ممالک میں’ہیجڑا‘ کہہ کر پکارا جاتا ہے، عمومی طور پر بھیک مانگتے یا جسم فروشی کرتے ہیں۔