بنگلہ دیش میں تیسری صنف کیلئیپہلے مدرسہ کا قیام

   

ڈھاکہ : ڈھاکہ بنگلہ دیش میں خواجہ سراؤں کو دینی تعلیم سے روشناس کرانے کیلئے پہلا مدرسہ قائم کردیا گیا ہے۔ بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پہلی بار تیسری جنس کے لیے ’اسلامک تھرڈ جینڈر اسکول‘ کے نام سے ایک مدرسہ کھولا گیا ہے جہاں لازمی اسلامی تعلیم کے علاوہ انگریزی، ٹیکنالوجی، سائنس، ریاضی، اور معاشرتی علوم کی تعلیم بھی دی جائے گی تاکہ وہ باعزت روزگار بھی حاصل کرسکیں ۔