ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے الیکشن کمشنر محمد انیس الرحمان نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات جنوری 2024 کے پہلے ہفتے میں ہوں گے تاہم ابھی پولنگ کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے یہ بات ڈھاکہ کے اگرگاؤں میں الیکٹورل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تربیتی پروگرام میں کہی۔
قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر قاضی حبیب اول نے اس تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا جو 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران دیگر افسران کے علاوہ چار الیکشن کمشنرز اور الیکشن کمیشن کے سکریٹری بھی موجود تھے ۔