بنگلہ دیش میں ’’جھوٹا‘‘ صحافی گرفتار

   

ڈھاکہ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے ایک معروف میڈیا ہاؤس سے وابستہ ایک صحافی کو بنگلہ دیش میں حالیہ منعقدہ عام انتخابات کی مبینہ دھاندلیوں کی غلط رپورٹ شائع کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا۔ ’’بنگلہ ٹریبیون‘‘ اور ’’پرویاہو‘‘ سے وابستہ ہدایت حسین ملا نے یہ رپورٹ پیش کی تھی کہ کھلنا 1 حلقہ رائے دہی میں رجسٹر شدہ ووٹرس کی تعداد سے 22,149زائد ووٹس ڈالے گئے۔ انہیں ڈیجیٹل سکیورٹی ایکٹ کے تحت منگل کے روز کھلنا کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر دیباشیش چودھری کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے بعد گرفتار کیا گیا۔ سینئر پولیس آفیسر محبوب الرحمن سے یہ بات بتائی۔