بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کو گولی مار دی گئی

   

Ferty9 Clinic

کاکس بازار ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی بنگلہ دیش کے سرحدی ٹاؤن کاکس بازار میں جمعہ کو فوجی افسران نے مزید دو روہنگیا پناہ گزینوںکو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ حکمراں جماعت کے ایک لیڈر کی روہنگیا پناہ گزینوں کے ہاتھوں گولی مار کر ہلاک کئے جانے کے بعد یہ کارروائی کی گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ حکمراں عوامی لیگ میں نوجوانوں کے شعبہ کے ایک لیڈر عمر فاروق کو گذشتہ ماہ کے اواخر میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا اور اس روہنگیا جوڑے پر عمر فاروق کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ واضح رہیکہ جنوب مشرقی بنگلہ دیش کے میدانی علاقوں میں پھیلے ہوئے پناہ گزین کیمپوں میں 10 لاکھ روہنگیا مہاجرین مقیم ہیں ان میں 7,40,000 وہ ہیں جو 2017ء کے دوران مائنمار میں مسلم اقلیت کیخلاف بڑے پیمانے پر کی گئی فوجی کارروائی کے بعد ملک سے فرار ہوکر یہاں پہنچے تھے۔