بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجر کیمپ پر حملہ، 6ہلاک

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے شہر کوکس بازار میں واقع روہنگیا ریفیوجی کیمپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس مسلح گروہ نے جمعہ کی صبح کوکس بازار کے اَکھیا نامی علاقے کے ایک مذہبی اسکول پر حملہ کیا، جس میں تین اساتذہ، دو رضاکار اور ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔ پولیس نے ایک مشتبہ روہنگیا باشندے کو اسلحے اور گولیوں کے ساتھ حراست میں لینے کا انکشاف کیا۔اس واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ بنگلہ دیش کے جنوبی شہر کوکس بازار کے ریفیوجی کیمپ میں تقریباً دس لاکھ روہنگیا پناہ گزین بستے ہیں۔