بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کا پولیس پر الزام

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے جزیرہ ’بھاشن چہار‘ میں مقیم خاتون روہنگیا پناہ گزینوں نے مقامی پولیس پر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے، تاہم بنگلہ دیشی رفیوجی ریلیف کمشنر نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ ایک خاتون نے کہا کہ انہیں ہمیشہ پولیس کا خوف لگا رہتا ہے۔