بنگلہ دیش میں ریپ کیلئے موت کی سزا کا قانونافذالعمل

,

   

ڈھاکہ:بنگلہ دیشی صدر عبدالحامد نے ریپ یا جنسی زیادتی کے مجرموں کیلئے سزائے موت کے قانون پر دستخط کر دیئے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں مردوں کے ایک گروپ کی جانب سے جنسی زیادتی کے ایک واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد بنگلہ دیش بھر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ پولیس اس سلسلے میں اب تک 8 افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ قبل ازیں بنگلہ دیش میں جنسی زیادتی کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید تھی۔