ڈھاکہ : دو سال قبل ابراہیم کیشکو غزہ سے بنگلہ دیش طب کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گئے تھے۔ ان کو امید تھی کہ وہ جلد ہی اپنا خواب پورا ہونے کے بعد واپس جا کر لوگوں کی خدمت کریں گے۔عرب نیوز کے مطابق ابراہیم کیشکو ان سو فلسطینی طلبا میں سے ایک ہیں جو بنگلہ دیشی حکومت کے اسکالرشپ پر اعلٰی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔21 برس کے ابراہیم کیشکو ڈھاکہ میڈیکل کالج میں بیچلر آف میڈیسن اور بیچلر آف سرجری کے طالب علم ہیں ۔ ’مجھے مزید تین سال لگیں گے اس کے بعد میں فلسطین چلا جاؤں گا اور اپنے لوگوں، اہل خانہ اور رشتہ داروں کی مدد کر سکوں گا۔ میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنی پڑھائی مکمل کر لوں اور ایم بی بی ایس کر لوں۔ اس کے بعد میں مدد کے قابل ہو جاؤں گا۔‘