بنگلہ دیش میں سڑک حادثہ ، 6 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی ڈھاکہ۔سلہاٹ شاہراہ پر راشد پور میں جمعہ کو ای این اے ٹرانسپورٹ اور لندن ایکسپریس کی دو بسوں کے آمنے سامنے سے ٹکراجانے سے کم از کم چھ لوگوں کی موت اور 50سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح تقریباً آٹھ بجے ساوتھ سورما تھانہ کے راشد پور میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ای این اے ٹرانسپورٹ (ڈھاکہ میٹرو بی۔14-6311) کی سلہٹ سے نکل کر ڈھاکہ کی طرف آرہی بس اور لندن ایکسپریس (ڈھاکہ میٹرو بی۔15-316) مخالفت سمت سے جارہی بس کی زبردست ٹکر ہوگئی۔ حادثہ میں چھ لوگوں کی موت اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔اس درمیان پولیس نے جائے حادثہ پر چار لوگوں نعشیں برآمد کیں اور انہیں میگ عثمانی میڈیکل کالج مردہ گھر بھیج دیا۔ جائے حادثہ پر پولیس کے پہنچنے سے پہلے ایک دیگر نعش اور کئی زخمی مسافروں کو دواخانہ لے جایا گیا۔دریں اثناء لندن ایکسپریس کے ایک مسافر نے بتایا کہ ڈھاکہ سے نکلنے کے بعد ہی بس ڈرائیور بار بار اوور ٹیک کررہا تھا۔ اسے کئی مرتبہ وارننگ بھی دی گئی لیکن اس نے نہیں سنا۔