بنگلہ دیش میں عام انتخابات 7 جنوری کو ہوں گے

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 12 ویں پارلیمانی انتخابات 7 جنوری 2024 کو کرائے جائیں گے۔ادھر دارالحکومت ڈھاکہ میں اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) 48 گھنٹے سے حکمران جماعت کے خلاف احتجاج پر ہے۔بنگلہ دیشیاپوزیشن وزیراعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ اپوزیشن کے رہنما یا تو جیل میں ہیں یا پھر جلاوطن ہیں۔ترجمان بی این پی کے مطابق پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر وزیر اعظم شیخ حسینہ مستعفی نہیں ہوتیں اور اقتدار ایک غیر جانبدار نگران حکومت کو منتقل نہیں کرتیں تو انتخابات کا بائیکاٹ کر دیں گے۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ سیاسی بحران کے حل کے لیے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کریں۔