بنگلہ دیش میں عبوری حکومت پانچ سال تک اقتدار میں نہیں رہ سکتی

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سینئر رہنما سلیمی رحمان نے عبوری حکومت پر دسمبر میں قومی انتخابات کرانے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت کو پانچ سال تک اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے رہنما نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش ڈپلومہ میڈیکل ایسوسی ایشن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے خصوصی کونسل اجلاس میں کہاکہ”ہم منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں۔’’ امور داخلہ کے مشیر نے کہا ہے کہ ملک یہ چاہتا ہے کہ یہ حکومت پانچ سال تک اقتدار میں رہے ۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ عوام اصل میں کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ “یہ ایک عبوری حکومت ہے اور اس کا مقصد طویل مدتی ذمہ داریاں لینا نہیں ہے ۔