بنگلہ دیش میں عدالتی کارروائی ویڈیو کانفرنس سے چلے گی

   

ڈھاکہ 10 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش نے ایک آرڈیننس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عدالت کی کارروائی اب ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ چلے گی اور دوسرے ڈیجیٹل میڈیا کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عائد لاک ڈاون کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مقننہ اور پارلیمانی امور کے ڈویژن کی جانب سے اس سلسلہ میں کابینہ کی منظوری کے بعد آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے ۔ اس آرڈیننس کے ذریعہ عدالتوں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ انفارمیشن ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت کریں اور فریقین کی شخصی حاضری یا پیشی سے ممکنہ حد تک بچاجائے ۔ کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کے باوجود عدالتوں کے جو دوسرے قوانین اور ضوابط ہیں وہ بالکل سابقہ کی طرح ہونگے اور ان میں کسی طرح کی تبدیلیاں نہیں آئیں گی ۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں اب تک کورونا کے 14 ہزار مریض پائے گئے ہیں اور 214 اموات ہوئی ہیں۔