بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کے مقامی قائد کا قتل

   

ڈھاکہ۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نامعلوم بندوق برداروں نے حکمراں جماعت عوامی لیگ کے ایک قائد کو گولیوں سے بھون ڈالا ۔ اُس وقت قائد کے ارکان خاندان بھی جائے واردات پر موجود تھے اور یہ سب کچھ ان کی آنکھوں کے سامنے ہوا ۔ یاد رہے کہ صرف ایک روز قبل ہی ایک دور دراز کے پولنگ مرکز سے واپس ہوتے ہوئے الیکشن اور سیکورٹی سے تعلق رکھنے والے افسران کو بھی اسی طرح قتل کردیا گیا تھا ۔رنگ متی ڈسٹرکٹ کے علی کھانگ علاقہ میں عوامی لیگ کے ضلعی صدر سریش کانتی سنچانگیا کو گولی مار دی گئی ۔ وہ ایک کشتی کے ذریعہ اپنے خاندان کے ساتھ بھگائی چاری آرہے تھے ۔ رنگ متی ہل ڈسٹرکٹ کے پولیس سربراہ عالمگیر کبیر نے اخباری نمائند وں کو یہ بات بتائی ۔ حملہ میں سریش کانتی کے ارکان بال بال بچ گئے لیکن وہ حملہ آور کی شناخت نہیں کرسکے ۔