ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سمندری طوفان جواد کی زد میں آنے والی ماہی گیروں کی کشتی کے لاپتہ 20 افراد کی تلاش منگل کو بھی جاری رہی، جبکہ ڈوبنے والے ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔برگونا ضلع کی فشرمین ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن کے صدر غلام مصطفی چودھری نے منگل کو دارالحکومت ڈھاکہ سے 180 کلومیٹر جنوب میں میڈیا کو بتایا کہ 21 ماہی گیروں کو لے کر جانے والی کشتی خلیج بنگال میں ڈوب گئی جن میں سے 20 افراد لاپتہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پیر کی رات زندہ بچ جانے والے شخص سے کشتی کے خلیج بنگال میں ڈوبنے کی خبر ملی۔