بنگلہ دیش میں مسافر ٹرین شعلہ پوش، 4 افراد ہلاک

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مسافر ٹرین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ٹرین میں آتشزدگی کا الزام اپوزیشن کارکنوں پر عائد کیا ہے۔ ڈھاکہ ریلوے پولیس کے سربراہ انور حسین نے خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شبہ ہے مسافر ٹرین میں آگ تخریب کاری ہے۔ جنہوں نے ہڑتال اور ٹرانسپورٹ بلاک کی ان کے ساتھیوں نے آگ لگائی۔ پولیس کے مطابق ایک ہفتہ میں ٹرین پر مشتبہ حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔